• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنے، فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں؟ طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فتنے اور فساد کی سیاست کا لوگ کب تک ساتھ دے سکتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 40 سے زائد ارکان استعفے نہیں دیں گے، پہلے 36 افراد کا کہا تھا اب میں 40 کا کہہ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جتنے احتجاج کی کالز دیں، ان کے ساتھ کھڑا ہونے والا کوئی نہیں، لوگوں نے پی ٹی آئی کا اصلی چہرہ پہچان لیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے کنٹینر ہٹانے کا کام شروع ہے، بہت جلد آپ اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کو کلیئر پائیں گے، جو تعلیمی ادارے لانگ مارچ کی وجہ سے بند رہے وہ اب کھلے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید