• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم سمیت متعدد کھلاڑیوں کا گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی اہم کھلاڑیوں نےکینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ سے معاہدہ کر لیا،ٹی 20 لیگ 26 جولائی سے کینیڈا میں شروع ہوگی۔اس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔اس صورت حال میں ان کھلاڑیوں کی بنگلہ دیش کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ بننے کے امکانات پر سوالیہ نشان نظر آرہا ہےاگست میں بنگلہ دیش کو پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہےجس کے لئے24 جولائی سے پی سی بی کیمپ لگائے گا،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ٹورنٹو نیشنلزکی نمائندگی کریں گے۔آل راؤنڈر افتخار احمد کو بنگلا ٹائیگرز مسی ساگا نے منتخب کر لیا ہے جبکہ وینکوور نائٹس نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔معاہدے کے تحت بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابراعظم وینکوورنائٹس کی طرف سے کھیلیں گے۔