• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی کا ورلڈ کپ فائنل دیکھنے بار باڈوس جانے کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امکان ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ٹی 20ورلڈ کپ فائنل دیکھنے آئی سی سی کی دعوت پر بارباڈوس جائیں گے ۔آئی سی سی نے پر ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے سربراہوں کو مدعو کررکھا ہے۔ اس موقع پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ ہوگی۔ محسن نقوی وزیر داخلہ کی حیثیت سے امریکا میں اقوام متحدہ کی اہم میٹنگز میں شرکت کر رہے ہیں جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز جا سکتے ہیں۔ ہفتے کو ورلڈکپ کا فائنل بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید