• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبدین پر دھوکہ دہی کا الزام، تاخیری حربے کرکٹ حلقوں میں زیر بحث

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں پیر پکڑکر گرنے پر افغانستان کے گلبدین نائب پر کھیل کے دوران دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے کرکٹ ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین میں تاخیری حربوں کے استعمال پر بحث چھڑ گئی ہے۔2024کے ورلڈ کپ کے قواعد و ضوابط کے مطابق اگر کوئی امپائر یہ سمجھتا ہے کہ کسی کھلاڑی کا کوئی عمل پلیئنگ کنڈیشنز کے تحت نہیں اور اس سے مخالف ٹیم کو نقصان ہوا تو وہ ڈیڈ بال کی کال دیں گے اور معاملے کی اطلاع دوسرے امپائر کو دی جائے گی۔ اگر یہ کسی کھلاڑی کی طرف سے پہلا جرم ہے تو بولر اینڈ کا امپائر اس کے بعد خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے کپتان کو طلب کرے گا اور وارننگ جاری کرے گا جس کا اطلاق ٹیم کے تمام اراکین پر ہو گا۔ کپتان کو کہا جائے گا کہ اس کی ٹیم کے کسی بھی رکن کی جانب سے اس طرح کی مزید کسی حرکت کے نتیجے میں مخالف ٹیم کو پانچ پنالٹی رنز دیے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید