• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ، ویسٹ انڈیز کی امریکا کو 9 وکٹوں سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کی ٹیم 128 رنز بناکر اننگز کے آخری اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔128رنزکے جواب میں ہدف 11ویں اوورز میں ویسٹ انڈیز نے صرف 1 وکٹ پر اسکور پورا کرلیا۔ویسٹ انڈیز نے توقعات کے عین مطابق امریکا کے خلاف صرف 2 پوائنٹس کیلئے ہی میچ نہیں جیتا بلکہ نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر کیا ہے۔ جنوبی افریقا مسلسل 2 فتوحات کے باوجود تاحال سیمی فائنل کیلئے کنفرم نہیں ،ہفتے کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکی بیٹر اینڈریز گوس 16 گیندوں پر 1 چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈین بولر روسٹن چیز اور آندرے رسل 3،3وکٹیں حاصل کی ۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 10 اوورز اور 5 گیندوں پر امریکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف مکمل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کرلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 82 اور نکولس پورن 27رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔