• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ ورلڈ کپ کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی کر کٹ حکام نے دورے زمبابوے کے لئےنئے کوچ کو ٹیم کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد بھارت کے موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ اپنے عہدے سے سکبدوش ہوجائیں گے، ان کی جگہ بھارتی بورڈ نے سابق اوپنر گوتم گھمبیر کا انٹرویو بھی کرلیا تھا، تاہم اطلاعات ہیں کہ وہ دورہ زمبابوے کے دوران ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے۔اگر گوتم کو بھارتی ٹیم کا اگلا ہیڈ کوچ بنایا بھی جاتا ہے تو وہ ٹیم کے ساتھ زمبابوے نہیں جائیں گے بلکہ ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی چیف وی وی ایس لکشمن بطور کوچ بھارتی ٹیم کے ہمراہ زمبابوے جائیں گے،بھارتی بورڈ نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے اسٹیفن فلیمنگ سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن چونکہ یہ میعاد 2027ورلڈ کپ تک ہوگی اس لیے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اس کے تیار نظر نہ آئے۔