• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضابطہ عزاداری پرمکمل عملدرآمد کروایاجائے گا،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) محرم الحرام کے لیے سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی جو ضا بطہ عزاداری جاری کریں گے اس پر قومی سطح پر بھرپور عمل درآمد کیا جائے گا، عزاداری شہ رگ حیات اور آئینی حق ہے جس پر کوئی پابندی قبول نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پنجاب کے اجلاس میں صوبائی صدر علامہ سید باقر علی نقوی کی جانب سے اعلامیہ میں کیاگیا۔ جس کی صدارت صوبائی ناظم الامور علامہ مقصود رضا عابد نے کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وطنِ عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کِیا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کِیا گیا کہ عزاداری کے پروگراموں میں تعاون کیاجائے ۔ اجلاس سے علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی، علامہ علی شبیہ انصاری، علامہ سید علی رضا زیدی، علامہ حاجت علی سرحدی اور دیگر صوبہ بھر کے عہدیداران نے بھی خطاب کِیا۔
لاہور سے مزید