• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، مریضوں کے ٹیسٹ نہ چیک اپ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میںسانحہ ساہیوال کے حوالے سےینگ ڈاکٹرز کے احتجاج اور ہڑتال کا 10روز بھی جاری ر ہی ، مریضوں کی چیک ہوا نہ ٹیسٹ ہوسکے، ہسپتالوں میں پولیس کی بھاری نفر ی تعینات رہی ،گنگارام ہسپتال ، سروسز ہسپتال ، میو ، جنرل ہسپتال ، پی آئی سی اورد یگر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے دعوی کیا ہے کہ انکے ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھلی ہوئی تھی جنرل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کا علاج معالجہ ہوا نہوں نے کہا پرنسپل پروفیسر الفریدظفر کی قیادت میں سینئر ڑاکٹرز ایل جی ایچ آنے والے ہرمریض کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی کے مطابق احتجاج جاری رہے گا۔
لاہور سے مزید