• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڑتال قابل برداشت نہیں، جنر ل ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کےپرنسپلز کاکردارقابل تعریف،صوبائی وزراء

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کےواضح حکم کے بعدینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا اب کوئی جوازباقی نہیں رہااورپنجاب حکومت کابھی واضح فیصلہ ہے کہ ہسپتالوں میں ہڑتال کا کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا ، اوپی ڈیز فعال کرنے میں ڈاکٹرز، پروفیسرز، وائس چانسلرز، نرسز، سٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران کی ۔اجلاس میں پرنسپل جنرل ہسپتال لاہور پروفیسر سردار الفرید ظفر اور پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔
لاہور سے مزید