• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ویڈنگ کے بعد سوناکشی اور ظہیر کی استقبالیہ پارٹی، بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بالی ووڈ کی دبنگ گرل اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے دیرینہ بوائے فرینڈ ، اداکار ظہیر اقبال نے گزشتہ روز اپنی 7 سالہ محبت کو ازدواجی رشتے میں بدل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اداکارہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ نجی تقریب کے دوران دونوں نے سول ویڈنگ کی جس کے بعد اس نوبیاہتا جوڑے نے اداکارہ شلپا شیٹی کے مقامی ریستوران میں شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا۔

استقبالیہ کی تقریب میں نئی نویلی دلہنیا نے سرخ بنارسی ساڑھی سبز و سنہری جیولری، ہلکے میک اپ اور ہندوستانی روایت کے مطابق مانگ میں سندور کے ساتھ زیب تن کی جبکہ اس خاص موقع پر دولہا میاں نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا۔

استقبالیہ کی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے ہاتھوں میں ہاتھ تھامے انٹری دی۔

اس تقریب میں بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کرکے اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے استقبالیہ میں شرکت کی
بالی ووڈ کی معروف شخصیات نے بڑی تعداد میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے استقبالیہ میں شرکت کی

خیال رہے کہ اس سے قبل سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سول ویڈنگ کی تقریب سے پہلی تصویر جاری کی تھی۔

انسٹاپوسٹ میں سوناکشی سنہا نے اپنے جیون ساتھی ظہیر اقبال کے نام محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید