• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کی تردید کر دی: مستقبل کا پلان بھی بتادیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونا حسین نے اداکاری کے شعبے کو خیرباد کہنے کی تردید کردی۔

اداکارہ سونیا حسین آج کل جیو فلم کے بینر تلے بننے والی فلم ’دیمک‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

سونیا حسین کو اپنے ساتھی اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ انٹرویوز دیتے اور مختلف تقریبات میں شرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اداکاری چھوڑنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے پروجیکٹس کرنا کم کردیا ہے، اداکاری کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں مگر اب پوری زندگی اداکاری بھی نہیں کی جا سکتی۔

سونیا حسین نے مستقبل کے پروجیکٹس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ اب میں پروڈکشن میں قسمت آزمانا چاہتی ہوں، پروڈکشن میں آپ وہ سب کر سکتے ہیں جو بطور اداکار کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکشن کا حصہ ہوتے ہوئے آپ اپنی پسند کی کاسٹ کے ساتھ اپنی پسند کا پروجیکٹ بنا سکتے ہیں، اداکاری سے زیادہ پروڈکشن میں مزہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید