پاکستانی معروف کانٹینٹ کرئیٹر، سرِ فہرست کی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
جنت مرزا کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی گئی ویڈیو موبائل اسکرین کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک سے ریکارڈ کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس ایک سادہ سا لڑکا جنت مرزا کی تصویر اپنے دل سے لگائے مزار کے باہر لیٹا ہوا ہے۔
اس ویڈیو میں جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت3‘ کا گانا بھی سنا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔