• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حدتک ختم ہوگیا، موساد چیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے خطرہ بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سالوں تک کام کیا تاکہ درست وقت پر درست اقدامات کیے جاسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی منصوبوں پر سے اپنی نظریں نہیں ہٹائیں گے، وہاں موجود ہوں گے جیسے ہم وہاں رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی کہنا تھا کہ اگر ایران یورینیم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کرے گا تو اسے فوجی کارروائی سے روکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید