• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، سوڈا واٹر یونٹ ،ملک شاپ،ریسٹورنٹ کو جرمانے

ملتان،لودھراں(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں، میلسی کے علاقے مترو میں برف فیکٹری کےپانی میں آرسینک پائے جانے اورسیمپل فیل ہونے پر فیکٹری کی بہتری تک پروڈکشن بند کرادی گئی۔اس کے علاوہ میاں چنوں، خانیوال میں ڈسٹری بیوٹر یونٹ کو زائد المیعاد فلیورز رکھنے پر 25ہزار ، کلمہ چوک میاں چنوں میں سوڈا واٹر یونٹ کو مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر 20 ہزار اور کبیر والا خانیوال میں کریانہ سٹور کو زائد المیعاداشیاء کی فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا ،لودھراں میں ٹبی وادن روڈ کہروڑ پکا میں ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی جبکہ موضع خان والا کہروڑ پکا میں کھویا پروڈکشن یونٹ کو لیبلنگ نہ کرنے پر 10، 10 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ اسی طرح دو کوٹہ روڈ غوری مارکیٹ دنیاپور میں پیزا پوائنٹ کو 20 ہزار جبکہ میلسی چوک کہروڑ پکا میں ریسٹورنٹ کو کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ہوٹل، ریلوے روڈ دنیاپور میں بیکری اور اڈہ امیر پور سادات میں ڈیری یونٹ کو5،5 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔
ملتان سے مزید