• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یو مِ انسدادِ منشیات پر ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن اور ڈرگ ریہبلیٹیشین سنٹر سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام سیمینار اور واک

ملتان(سٹاف رپورٹر ) عالمی یو مِ انسدادِ منشیات کے موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائز یشن اور ڈرگ ریہبلیٹیشین سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ ملتان کے زیراہتمام نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ، اسباب اور سدباب کے حوالے سے سیمیناراور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی رکن امن کمیٹی پروفیسر عبد الماجد وٹو نے کی مہمان خصوصی ارسلان زاہد ایس ایس پی آپریشنز ملتان جبکہ مہمانان اعزاز میں سابق پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد، رشید عباس خان، انچارج ڈی آر سی مس سمیرا ستار، کوآرڈینیٹر مس عظمیٰ اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے ۔
ملتان سے مزید