• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسل کشی کی ملزم ریاست کا عہدیدار ہی ایسا لہجہ اختیار کرسکتا ہے، ترک وزارت خارجہ

ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کو آئینہ دکھا دیا اور کہا کہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی ایسا لہجہ اختیار کرسکتا ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کے ترک صدر رجب طیب اردوان سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کی ترک صدر کے خلاف تضحیک آمیز پوسٹ قابل مذمت ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ نسل کشی کی ملزم ریاست کا کوئی عہدیدار ہی ایسا لہجہ اختیار کرسکتا ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے الزامات اسرائیل کے اپنے مجرمانہ اقدامات کو چھپانےکی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ترک وزارت خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ترکیے امن اور انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید