• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن مناسب تجاویز دیتی تو انہیں ضرور وزارت قانون کے بجٹ میں شامل کرتے، عطا تارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون و انصاف کی وزارت کی کٹ موشنز کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن مناسب تجاویز دیتی تو انہیں ضرور وزارت قانون کے بجٹ میں شامل کرتے۔

قومی اسمبلی  میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات  نے کہا کہ کٹوتی تحاریک جو اپوزیشن نے پیش کیں ان کا وزارت قانون سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضرور کریں مگر ایسی تجاویز پیش کرتے جو اصلاح کے زمرے میں آتیں، لاء ڈویژن سے متعلق جتنی کٹوتی تحاریک پیش کی گئیں ان کی حکومت مخالفت کرتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ حکومتی بینچز نے بھاری اکثریت سے اپوزیشن کی لاء ڈویژن سے متعلق کٹوتی تحریک کو مسترد کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید