• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اور بیٹی کو دیوار میں چنوانے کا واقعہ، نامزد ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حیدرآباد میں خاتون اور اس کی بیٹی کو کمرے میں بند کرکے دروازے کے آگے دیوار چنوانے کے واقعہ کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم وسیم مرکزی ملزم کی اہلیہ کا بھائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دیوار توڑ کر خاتون اور اس کی بیٹی کو بازیاب کروایا تھا۔

مقدمے میں خاتون نے دیور، کزن، اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو نامزد کیا  تھا۔

قومی خبریں سے مزید