پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کیلئے ایک دو روز میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے کمیٹی تمام اراکین کے وفد کے ساتھ ملاقات کرے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں علی امین گنڈاپور پر جے یو آئی کی حالیہ دنوں میں تنقید پر بھی گفتگو ہوئی، علی امین پر تنقید سمیت مخصوص نشستوں کا معاملہ جے یو آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مذاکراتی ٹیم کیلئے 5 نام جمعیت علماء اسلام (ف) کو دیے تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پارٹی کے سینئر رہنما رؤف حسن مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔