چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی میں اس وقت نہ دھڑے بندی ہے اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک ہے۔
کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے تجویز دی کہ عمر ایوب استعفیٰ واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری کور کمیٹی نے عمر ایوب سے استعفیٰ واپس لینے کا کہا ہے، بانی چیئرمین سے بھی کورکمیٹی کی تجویز ماننے کی درخواست کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پارٹیوں میں کچھ ڈسپلن کے معاملات ضرور ہوتے ہیں، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی میں دھڑے بندی نہیں، ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں۔