• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے معاملات کو اچھے طریقے سے حل کیا جائے، مشتاق احمد

مشتاق احمد خان: فوٹو فائل
مشتاق احمد خان: فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے کہا کہ افغانستان سے معاملات کو اچھے طریقے سے حل کیا جائے، پارلیمنٹ موجود ہے تو ایپکس کمیٹی سے آپریشن کی منظوری کیوں؟

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ وزیر دفاع کا افغانستان کے اندر کارروائی سے متعلق بیان مناسب نہیں، وفاقی حکومت مذاکرات کا راستہ اپنائے، عزم استحکام آپریشن مسترد کرتے ہیں، آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔

مشتاق احمد نے یہ بھی کہا کہ  23 نومبر سے سیو غزہ کی تحریک شروع کر رہے ہیں، امریکی تعاون سے اسرائیلی حملوں میں 16 ہزار بچے شہید ہو چکے،  عید پر 17 ہزار بچے ایسے تھے جن کا کوئی موجود ہی نہیں تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ایک ہزار 300 اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں، اسپتال سے اٹھا کر مریضوں کو قتل کیا گیا،  3 ہزار 400 ایسے واقعات ہوئے جہاں کوئی نہیں بچا۔

رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر فاسفورس استعمال کیا گیا، جو دو ایٹم بم کے برابر تباہ کن ہے، اسرائیل امریکی تعاون سے انسانیت کا قتل عام کر رہا ہے۔ القدس کی آزادی کیلئے "سیو غزہ" تحریک جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید