صدر آصف زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر غلام احمد بلور نے صدر آصف زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔