• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر العظیم سے برطانوی سفارتکار کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

لاہور(نمائندہ خصوصی) برطانوی پولیٹیکل کونسلر زوئی وئیر نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم سے منصورہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، فلسطین، کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانوی پولیٹیکل کونسلر کے وفد میں جیک وِدرز، سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل اور پولیٹیکل ایڈوائزر طلال رضا شامل تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ، جڑانوالا واقعہ کی نہ صرف مذمت کی بلکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مالی امداد بھی کی۔ امیرالعظیم نے کہا کہ ملک میں الیکشن اگرچہ پرامن رہے تاہم دھاندلی اور نتائج تبدیلی نے پوری جمہوری مشق کو مشکوک بنا دیا۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے الیکشن نتائج کا اعلان فارم 47 کی بجائے فارم 45 پر ہونا چاہیے۔ ہوں نے کہا کہ آپریشنز مسائل کا حل نہیں۔ فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کو جائز سمجھتے ہیں اور اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔ زوئی وئیر نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویش کن ہے ۔
لاہور سے مزید