• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں وحدت قائم رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری، ملی یکجہتی کونسل

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام میں وحدت، اتحاد اور امن قائم رکھنا تمام اہلِ اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ باہمی اختلافات بگاڑ نے سے اہلِ اسلام کے لیے بڑی مشکلات پیدا کی ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ سید ساجد علی نقوی، حافظ نعیم الرحمن، علامہ راجا ناصر عباس جعفری، شجاع الدین شیخ، مولانا اللہ وسایا، حافظ عبدالغفار روپڑی، خرم نواز گنڈاپور، پیر سید ہارون علی گیلانی، علامہ محمد طیب طاہری، پیر عبدالرحیم نقشبندی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ زاھد محمود قاسمی، پیر سید صفدر شاہ گیلانی، مولانا عبدالمالک، پیر غلام رسول اویسی، مفتی گلزار احمد نعیمی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، قاری یعقوب شیخ، محمد عبداللہ حمید گل، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شبیر میثمی اور دیگر رہنماؤں نےضابطہ اخلاق کی پابندی کی پُرزور اپیل کی ہے۔
لاہور سے مزید