• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بندی کیلئےفہرستیں طلب،زبان بندی کے احکامات جاری ہونگے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے،خصوصی نمائندہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کیلئے خطرہ بننے والوں کی ضلع بندی کیلئے فہرستیں طلب کرلی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو 24 گھنٹوں میں سفارشات بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے مقررین کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔ ایس او پیز کے مطابق صرف منظور شدہ روٹس پر جلوس کی اجازت ہو گی جلوسوں کے راستوں میں لائیو کوریج کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کیے جائیں۔ تمام شرکاء صرف مختص کردہ راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہوں۔ جیمرز نصب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جلوس کے راستے میں کسی سویلین کو کوئی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور سے مزید