• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر ) شدید گرمی اورحبس میں ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و روانگی کاسلسلہ جاری رہا، مسافروں کو شدید مشکلات وپریشانی کا سامنا ہے ،کراچی سے آنے والی قرارقرم ، تیز گام ، شالیمار ، کراچی ، خیبر میل ، پاک بزنس اور کوئٹہ سےآنے والی جعفر ا اپنے شیڈول ٹائم سے ایک سے تین گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ پہنچیں جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 بجکر 30 منٹ پر اورکراچی لاہور سے کراچی کیلئے 6 بجے کی بجائے شام 7 بجےروانہ ہوئیں ۔ جبکہ ریلوے ترجمان کے مطابق زیادہ ترٹرینیں وقت پرروانہ ہوئیں۔
لاہور سے مزید