• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ، شوہر کی عبوری ضمانت خارج

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ماڈل زینب جمیل—فائل فوٹو
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی ماڈل زینب جمیل—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ نے ماڈل زینب جمیل پر فائرنگ کے مقدمے میں زینب کے شوہر محمد جمیل کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر ملزم کی عبوری ضمانت مسترد کی۔

ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ماڈل زینب جمیل نے اپنے شوہر پر فائرنگ کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں انہیں 6 گولیاں ماری گئی تھیں۔

زینب جمیل نے اپنی گاڑی اپنے بیوٹی سلون کے سامنے آ کر روکی تھی کہ 2 موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کی کار کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

زینب جمیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں، انہیں 6 گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد وہ کافی دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔

انہوں نے پولیس کو دیے گئے بیان اور ایک ویڈیو بیان میں قاتلانہ حملے کا ذمے دار اپنے شوہر کو ٹھہرایا تھا۔

یاد رہے کہ زینب جمیل نے 2020ء میں دینِ اسلام کی خاطر اداکاری و ماڈلنگ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید