ٹانک میں شاہ عالم پولیس چوکی پرنامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔
ڈی پی او کے مطابق حملہ آوروں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ اور فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے منفی سیاست کی، وہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بھی دو ہاتھ آگے نکلیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی مانسہرہ پہنچ گئے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی۔
وفاقی دارالحکمت اسلام آباد میں پی ٹی آئ کے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آ گئی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج ختم ہونے کے بعد 4 روز سے بند موٹر ویز کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
کراچی میں کارساز روڈ پر منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں گودام سے چوری کے اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے گئے۔
بعض علاقوں میں لوڈمینجمنٹ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے میں سوئی گیس صارفین گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوگئی ہیں, کچھ کہہ رہے ہیں بشریٰ بی بی کےپی پہنچ گئی ہیں.
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خاندانی ذرائع نے ان کے خیبر پختونخوا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی بہن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میں اور علی امین گنڈاپور ڈی چوک احتجاج کے حق میں نہیں تھے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پُر امن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، ریڈ زون میں اکھٹے ہوئے تو دوبارہ آپریشن ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی ایک گاڑی میں فرارہوئے، پی ٹی آئی کا اسلام آباد کو ٹیک اوور کرنے کا پلان تھا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ احتجاج پی ٹی آئی کا نو مئی کے بعد ایک اور بلنڈر ہے۔