بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی بہن بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہین اور اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔
کریک ڈاون شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن بھاگ نکلے مگر بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
مریم ریاض وٹو کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں اور وہ ڈٹی ہوئی ہیں۔
ویڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز بھر آئی۔
روہانسی آواز میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا حدود میں داخل ہوگئی تاہم سرکاری طور پر ابھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑ ی، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی پولیس روکنے میں کامیاب ہوگئی۔