• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: دورانِ احتجاج جاں بحق و زخمی افراد کی فہرست سامنے آ گئی



وفاقی دارالحکمت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آ گئی۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے۔

حکام کے مطابق پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں۔

زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولی کلینک اسپتال کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پر زخمیوں سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پولی کلینک حکام کے مطابق گولیوں، گرینیڈ سے ہلاک افراد پر سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں، پولی کلینک اسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔

دوسری جانب پمز اسپتال میں 28 زخمی سویلین اور 2 لاشیں لائی گئیں۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق پمز اسپتال میں ایف سی کے 27 زخمی اہلکار لائے گئے، 3 شہید رینجرز اہلکاروں کی میتیں بھی لائی گئیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں گزشتہ رات احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید