• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر کارپوریشن کا زیر زمین پانی کے لائسنس کے اجراء سے متعلق بیان

ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ لائسنس کے لیے 27 جون 2024 کو پبلک نوٹس شائع کرکے پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں زیر زمین پانی کے لائسنس تمام قواعد کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔ ایسے آپریٹرز کو لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا جس کے خلاف ماضی میں مقدمہ درج ہو۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن نے لائسنس جاری کرنے کے لیے قوانین کے مطابق 5 رکنی کمیٹی بنادی، گزشتہ تمام 34 زیر زمین لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ریگیولیشنز کے مطابق زیر زمین پانی کو پانچ مختلف کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، کیٹیگری اے میں انڈسٹریل، کیٹیگری بی میں گراؤنڈ واٹر آپریٹر شامل ہے۔

کیٹیگری سی میں کمرشل اور کیٹیگری ڈی میں ہیلتھ کیئر اینڈ ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ شامل ہیں جبکہ کیٹیگری ای میں رہائشی کمپلیکس کو شامل کیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے مزید کہا کہ حاصل شدہ درخواستوں کا قوانین کے مطابق تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، تمام غیر قانونی کنکشنز، لائنز، بورنگ اور ٹینکز توڑے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید