• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 پاکستانی پاور لفٹر بہنیں ایشین پیسفک افریقن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ

فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی 3 پاور لفٹر بہنیں ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوگئیں۔

سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہوئیں۔

اس ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹیگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔

یہ ایک ریکارڈ ہے کہ 3 بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں ایک ساتھ شریک ہوں گی۔

تینوں بہنوں کا کہنا ہے کہ شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی، عالمی مقابلے کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید