پشاور میں موٹر سائیکل سوار شخص نے رکشے میں موجود خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق خاتون بہن کے ہمراہ رکشے میں جا رہی تھی، تیزاب پھینکنے سے دونوں خواتین زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے کے واقعے سے متعلق زوجہ سمیر کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جائے وقوع سے ملزم کی موٹر سائیکل اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
زخمی خاتون کو پہلے شوہر نے طلاق دے کر دوسری شادی کی تھی۔
ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق کا کہنا ہے کہ جلد ملوث ملزمان گرفتار ہو کر قانون کے گرفت میں ہوں گے۔