• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتل جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے، ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتل کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سی پی او میں ادا کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرداخلہ نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ 

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ  نے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کےکٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرادی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف ہماری پولیس کی بڑی قربانیاں ہیں، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید