• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور، کچے کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 4 مغوی بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شکارپور میں پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 مغوی بازیاب کروالیے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے، پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ بازیاب افراد کو 10روز قبل مسافر وین سے اتار کر اغواء کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید