• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھپھو کی خواہش پوری نہ ہو سکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، عظمیٰ بخاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نےکہا کہ سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے تو انقلاب کیسے آئے گا؟ 

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی۔

 عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں، شہداء کے مجسمے جلانے والے قوم کیلئے نفرت کا نشان بن چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کی بجائے ان کا دفاع کرنا شرمناک ہے، جو لوگ نااہل ہو رہےہیں، وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے۔

قومی خبریں سے مزید