جمشید دستی نے کہا ہے کہ سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ حالات ہمارے لیے بڑے سخت ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، مجھے عدالتوں سے پوری امید ہے کہ وہ انصاف کریں گی۔
جمشید دستی نے کہا کہ آج بھی عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا، میں 5 دفعہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں، میرے خلاف جو دعویٰ ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو چاہیے تھا مجھے بلاتے اور سنتے، مجھے نہ تو بلایا گیا اور نہ ہی سنا گیا، میرے خلاف صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔