• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، سپل وے کھول دئیے گئے

ہری پور (اے پی پی) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کو کھول دیا گیا ۔تربیلا ڈیم سے پانی اخراج میں اضافہ سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید تیزی آگئی۔ جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔تربیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1524.20 فٹ تک بلند ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 26 فٹ تک رہ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید