• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان پٹھان کہاں ہو؟' پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر کو 'سنڈے' یاد دلادیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔

دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی ٹیم 156 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، عرفان پٹھان سنڈے کیسا رہا؟ 

ان کے علاوہ دیگر بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید