قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اسلام آباد ایئر پور ٹ کے باہر شائقین نے فاتح ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں بھارتی ٹیم کو شکست دینے والے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔