• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے‘ بی این پی عوامی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر لالہ حسن ریکی، ڈپٹی آرگنائزر عید محمد، الیاس مینگل، نقیب ریکی، محمد علی بلوچ، رفیق بلوچ، عادل بلوچ، بلال نوتکزئی، حاجی غلام حسین، صدام ریکی، مصطفیٰ زہری، شہزاد زہری، اعظم مینگل، عاطف ملازئی، اسلم دہوار و دیگر نے بیان میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی ریلی پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے شرکاء 12روز سے سریاب روڈ پر دھرنا دیئے بیٹھے تھے لیکن کسی حکومتی عہدیدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا مجبوراً وہ ریڈزون کی جانب آنے پر مجبور ہوئے۔
کوئٹہ سے مزید