• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: حافظ سلمان مرزا حافظؔ

صفحات: 109، قیمت: درج نہیں

ناشر: ساگر پبلشرز، لاہور۔

فون نمبر: 4402823 - 0315

کتاب کے ابتدائی45 صفحات پر مختلف افراد کے مضامین ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ صاحبِ کتاب اسلام آباد میں مقیم ہیں اور ایک روحانی شخصیت ہیں۔ اِن افراد نے مرزا صاحب کی علم و حلم، تقویٰ و پرہیزگاری، لوگوں سے محبّت و شفقت اور ضرورت مندوں کی مدد جیسی اعلیٰ صفات کا خاص طور پر ذکر کیا ہے، حقیقت بھی یہی ہے کہ ایسی ہی صفات کسی شخص کو ’’روحانی شخصیت‘‘ کا رُوپ دیتی ہیں۔ 

دوسرے حصّے میں حافظ سلمان مرزا کی 14 تحریریں شامل کی گئی ہیں، جو مختلف دینی موضوعات پر مشتمل ہیں۔اِن مضامین میں اصلاحِ نفس پر بہت زور دیا گیا ہے۔مرزا صاحب کی کیلی گرافی کے ایک سو سے زاید نمونے بھی کتاب میں شامل ہیں، جب کہ کچھ شعری مواد بھی اِس کا حصّہ بنایا گیا ہے۔