سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور احمد بھچر کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات سے بری کر دیا۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور احمد بھچر کے خلاف تیسرے مقدمے کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریزرو سیٹ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے، مختلف پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سیاست کرنے والے سرکاری افسران کا ہر فورم پر محاسبہ کریں گے۔
اس کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ 2 کیس میں عمر ایوب اوراحمد بھچر بری ہوگئے جبکہ ایک کیس رہ گیا۔
بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 11 ججوں نے زنجیروں میں بندھی پی ٹی آئی کو بری کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیس عام عدالتوں میں شفٹ کیے جائیں، جیل ٹرائل ختم کیا جائے۔