کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی میڈیا کی حالیہ خبروں پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں من گھرت قرار دیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج متحد ہے،.
بھارتی میڈیا سنسنی نہ پھیلائے، ’آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری بھرپور مذمتی بیان میں نہ صرف ان خبروں کو ’من گھڑت‘ قرار دیا گیا بلکہ انہیں ’غلط معلومات پھیلا کر بنگلہ دیش کے خلاف منظم سازش‘ قرار دیا ہے۔
انڈین میڈیا کی خبروں میں بغاوت اور بنگلہ دیشی فوج میں چین آف کمانڈ کے ٹوٹنے کے خدشے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔