• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے 11 ججز کہہ چکے تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے، حلیم عادل شیخ

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ابھی ہمیں کپتان نے بریک پر پیر رکھنے کا کہا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلقہ حکومتی فیصلوں پر ردعمل میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 11 ججز کہہ چکے ہیں تحریک انصاف ملک کی سیاسی جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانا نا ممکن ہے، آرٹیکل 6 تو آپ پر لگنا چاہیے، الیکشن میں تاخیر کی، ہم سے بلا چھینا۔ ان لوگوں نے پورے ملک کو قید خانہ بنا دیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ابھی ہمیں کپتان نے بریک پر پیر رکھنے کو کہا ہے، جس دن ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھنے کا کہا گیا تو آپ سب بہہ جانیں گے۔

قومی خبریں سے مزید