• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر طیب اردگان کا تلاوت کر کے 15 جولائی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش

--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
--- تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ترکیہ میں یومِ جہموریت کے موقع پر 8 برس قبل ہونے والی بغاوت کو ناکام بنانے والے ڈھائی سو سے زائد شہداء کی یاد میں یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس یاد گاری تقریب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردگان نے قرآنی آیات کی تلاوت کر کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایک پر جاری پیغام میں شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوم تمام شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے بہادری سے اپنے سینے پر گولی کھا کر جمہوریت کی حفاظت کی، ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

ترک صدر کے مطابق حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش رکھنے والے غداروں اور بغاوت کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2016ء کو ایک باغی گروہ نے ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تھی، جس کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے عوام پر فائرنگ کی گئی اور پارلیمنٹ و ایوانِ صدر کی عمارتوں پر بم حملے کیے گئے۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان کی ایک اپیل پر لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے فوجی بغاوت کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید