• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل کی کترینہ کو سالگرہ کی مبارکباد

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

بالی ووڈ کی سرِ فہرست اداکارہ کترینہ کیف کی آج 41 ویں سالگرہ ہے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اُن کے شوہر، چاکلیٹی ہیرو وکی کوشل کی جانب سے سالگرہ کی مبارک باد دی گئی ہے۔

وکی کوشل نے اہلیہ کو سالگرہ کی مباک باد دیتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔


پوسٹ کے کیپشن میں وکی کوشل نے لکھا ہے کہ آپ کے ساتھ یادیں جمع کرنا میری زندگی کا پسندیدہ حصہ ہے، سالگرہ مبارک ہو میری محبت۔

یاد رہے کہ  کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی سے تاحال اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید