• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ کے دھوکے میں دوسری خاتون کو بوسہ دیتے دیتے رہ گئے: وائرل ویڈیو


سوشل میڈیا پر امریکا کے 81 سالہ 46 ویں صدر، جو بائیڈن کی ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے ایک بار پھر سے امیدوار جوبائیڈن کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

’نیوز ایکس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کے ڈوم لوکر نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کو ناصرف امریکی بلکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ری شیئر کر رہے ہیں۔

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن ایک دوسری خاتون کو بات چیت کے دوران اپنی اہلیہ سمجھ کر بوسہ دینے والے ہیں۔

اسی دوران جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن بھاگتے ہوئے آتی ہیں اور صدر جوبائیڈن کو روک لیتی ہیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین دلچسپ تبصرے اور اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا  ہے کہ ’اس آدمی (صدر جو بائیڈن) کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ وہ اسے دو سیکنڈ تک ساتھ نہیں رکھ سکتا۔‘

 ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا واقعی جو بائیڈن نے عوام کے درمیان جِل بائیڈن کے دھوکے میں غلط خاتون کو بوسہ دے دیا ہے؟‘

دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا، وہ تو صرف خاتون سے بات چیت کر رہے ہیں۔