عمر صرف ایک نمبر ہے، یہ محاورہ تو سنا ہی ہو گا، اسی محاورے کی عملی مثال راولپنڈی سے سامنے آئی ہے جہاں 60 سالہ حکیم بابر کی کم عمر خاتون سے شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 60 سالہ حکیم بابر نے ایک کم عمر خاتون سے شادی کی ہے، یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پلیٹ فارم ایکس، انسٹا گرام اور فیس بک پر شیئر کی جا رہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
حکیم بابر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسی بھی رشتے میں نیت کی سچائی اور شرعی و قانونی تقاضوں کی تکمیل سب سے اہم ہوتی ہے، ہم دونوں بہت خوش ہیں۔
ویڈیو میں دلہن کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اہلِ خانہ بھی شادی کی تقریب میں شریک ہو کر خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی کی بجائے نکاح کو آسان بنایا جانا چاہیے۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر رشتہ باہمی رضامندی اور شرعی و قانونی تقاضوں کے مطابق قائم ہو تو عمر کو مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جبکہ دیگر افراد نے عمر کے نمایاں فرق پر سوالات بھی اٹھائے ہیں۔
کمنٹس سیکشن میں نئے جوڑے کے لیے دعاؤں اور مبارکباد کے پیغامات بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔