پاکستان انٹرنیٹ دنیا کی معروف جوڑی یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر ڈاکٹر زرناب فاطمہ اور محمد لاریب خالد نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا ہے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل زرناب اور لاریب کے ہاں قبل از وقت بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹے کی پیدائش کے کچھ روز بعد زرناب اسپتال سے گھر منتقل ہو گئیں تھیں جبکہ اُن کا نوزائیدہ بیٹا 3 ہفتوں بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوا ہے۔
یہ خوشخبری محمد لاریب نے اپنے مداحوں کو گزشتہ روز سنائی تھی۔
محمد لاریب خالد نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں و فالوورز کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔
بیٹے کی صحت سے متعلق محمد لاریب خالد کا بتانا ہے کہ اُن کا بیٹا پہلے سے کافی بہتر ہے اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ گھر میں منتقل ہو چکا ہے، بیٹے کی دل کی دھڑکن تاحال بہت کم ہے اسی لیے اُسے تاحال سخت نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔
لاریب خالد نے اپنی دوسری انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں سے مزید دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
یوٹیوبر کا اپنی تیسری اسٹوری میں بتانا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ’محمد ابراج لاریب‘ رکھا ہے۔
یاد رہے کہ زرناب اور لاریب نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے یہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق اعلان 23 مئی 2024ء کو کیا تھا۔